Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہوکی سب سے بڑی مسجد شاگرام کا جمعہ کی نماز کے ساتھ افتتاح

شیئر کریں:

شاگرام (شراف الدین کاشف) آج جمعہ مبارک کے دن اپر چترال کے سب تحصیل تورکھو شاگرام میں شاھی مسجد کا افتتاح کیا گیا جو مقامی لوگوں کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سب سے بڑی مسجد ھے۔ فلحال مسجد کی پہلی منزل مکمل ھوئی ھے اور دوسری منزل زیر تعمیر ھے۔

اس مسجد کے توسیع کے لئے سابق گورنر تورکھو مرحوم شہزادہ اسد الرحمن نے ایک چکروم زمین مختص کی تھی ۔ دوسال پہلے اس میں کام کا اعاز کیا گیا تھا اس مسجد کو بنانے میں اسی گاؤں کے عوام نے بھر پور محنت کی اور مخیر حضرات نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالا ۔اور خاص کر کمیٹی کے افراد نے دن رات محنت کئے ۔ان میں سابق ناظم عبدالقیوم بیگ ماسٹر نصیر احمد ،سید بیگ سابق ناظم سیف اللہ ،احمد اللہ بیگ صوبیدار فیض علام ،حوالدار عبدالحمید ودیگرشامل ہیں ۔

مسجدمیں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے اب تک خرچ ھوئے ھیں اور تقریباً کم از کم پچاس لاکھ کا کام باقی ھے. اگر دوسری منزل بھی مکمل ھوئی تو اس کے اندر تقریباً 3600 سو نمازی بایک وقت نماز ادا کرسکیں گے لھذا مخیر حضرات مزید اپیل کی جاتی ھے اس تاریخی مسجد کو مکمل کرنے میں مزید تعاون کریں اور ثواب دارین حاصل کریں ۔ شکریہ ۔۔۔

torkhow shah masjid3
torkhow shah masjid2
torkhow shah masjid1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42745