Chitral Times

Dec 5, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادارہ ’روز‘ کی طرف سے ایوب میڈیکل کالج کے ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیدیاگیا

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ ROSE کے دفتر میں جمعہ کے روز منعقدہ ایک مختصر تقریب میں بلچ چترال سے تعلق رکھنے والے ایوب میڈیکل کالج کے طالب علم فیض الرحمن کو 50 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ نے بتایا کہ فیض الرحمن کا باپ کئی سال پہلے گردہ فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے لیکن ان کے ہونہار بیٹے میں محنت کی لگن موجود تھی اور آزمائش کی اس گھڑی میں ROSE نے ان کی ہمت افزائی کی اور وہ 2015 میں ETEA کے ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کرنے کے بعد اگلے سال دوبارہ امتحان دے کر B.D.S. میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے اور ہر امتحان میں پہلے پوزیشنوں پر کامیاب ہوتے رہے ہیں اور اب فائنل آئر کا طالب علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے ہر سال ایڈمشن فیس کی ادائیگی کا ذمہ لے لیا تھا۔ اس موقع پر چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ ROSE کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان محمد عبیرخان، عبید الرحمن اور محمد نیاب خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے ROSE کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارندو سے لے کر بوغل اور گبور تک ہر کمیونٹی کے اسٹوڈنٹس کی بے لوث خدمت میں مصروف ہے اور چترال، ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک رہنے اہل خیر کو جذبہ اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھ کر چیرمین ہدایت اللہ کا ہاتھ بٹانا چاہئے تاکہ چترال بالآخر ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔


شیئر کریں: