Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سوختنی لکڑی اپرچترال لیجانے کیلئے پرمٹ کا اجراعوام کے ساتھ زیادتی ہے۔عجب خان پی ٹی آئی رہنما

شیئر کریں:

اپر چترال کے لئے جلانے کی لکڑیوں(سوختہ لکڑیوں) کے کئے پرمٹ کا شرط رکھنا ظلم کے مترادف ہے۔
چترال میں تین مہینے دسمبر، جنوری، فروی انتہائی سرد ہوتے ہیں سردی کی یہ شدت لوئیر چترال کے بالائی علاقوں اور اور اپر چترال میں انتہا کی ہوتی ہے۔


اکثر دیہاتوں میں برف پڑنے کی وجہ سے ان کا زمینی رابطہ چترال شہر سےکٹ جاتا ہے اکثر دسمبر کے وسط تک چترال میں برف باری کا سلسلہ شروغ ہوتا تھا مگر اس سال نومبر میں ہی برف پڑ گئی۔ اس موسم میں سردی سے بچنے کے لئے اپر اور لوئیر چترال کے لوگ جنگلات کے سوختہ لکڑیوں پر گزارا کرتے ہیں اور کئی صدیوں سے ان جنگلات سے استفادہ کرتے آئے ہیں۔


لوئیر اور اپر چترال گو کہ انتظامی طور پر الگ ہوئے ہیں مگر ان کے تمام اثاثہ جات مشترکہ ہیں ابھی تو انتظامی طور بھی مکمل طور پر الگ نہیں ہوئے ہیں اکثر محکمے اب بھی ایک ہیں ایسے میں اس خون جما دینے والی سردی میں علاقے کے عوام کے لئے سہولیات پیدا کرنے کے بجائے اپر چترال کے لئے جلانے کے لکڑی لے جانے کے لئے لوئر انتظامیہ کی طرف سے پرمٹ کا شرط رکھنا ظلم کے مترادف ہے اور یہ کسی بھی لحاظ سے دانشمندی نہیں اور یہ چترال کے جنگلات سے آنے والی سوختہ لکڑی کو صرف لوئر چترال کے ملکیت قرار دینے کے مترادف بھی ہے حالانکہ ہماری ریسورسس کبھی بھی تقسیم نہیں ہوئے ہیں ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں اور صدیوں سے بھائی چارے کی زندگی گزارتے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ چترال پر امن ضلع کے نام سے مشہور ہے۔ انتظامیہ کے اس عمل کی وجہ سے اپر چترال کے عوام مشکلات کا سامنا ہے
کیونکہ اکثر دیہات کے گاڑی صبح گیارہ بجے تک چترال پہنچ جاتے ہیں دو تین گھنٹے لکڑی کی تلاش میں گزر جاتے ہیں اور اگر مل گئے تو کئی چکر پرمٹ AC صاخب کے دفتر کا لگانا پڑ رہا ہے اس طرف واپس گاؤں پہنچنے تک رات ہو جاتی ہے اور اس موسم میں لوڈڈ گاڑی کا رات کا سفر کسی بھی لحاظ سے موذوں اور مخفوظ نہیں۔


لہذا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے گزارش ہے کہ اس حکم امتنا کو واپس لیا جائے اور آئیندہ ایسے اقدامات سے ہر صورت گریز کرنا چاہیے جو علاقے کے امن کے لئے بھی مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔


اپر چترال ایک نو زائدہ ضلع ہے جس کی مدد اسلامی تعلیمات کے لحاظ سے بھی لوئر چترال پر فرض ہے لہذا اپر چترال کے باسیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے کے بجائے ان کو سہولیات فراہم کی جائے اور سیاسی قیادت کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔


عجب خان یوتھ رہنما پاکستان تخریک انصاف اپر چترال۔

firewood stock chitral 3

شیئر کریں: