Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو استارو کے مقام پر پل کا فوری بندوبست کیا جائے۔۔رابطہ کمیٹی جے یو آئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام اپر چترال کے امیر (ر) صوبیدار میجر عبد الصمد میر اور جنرل سیکریٹری و سابق ناظم عزیز الرحمن نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تورکہو روڈ کی خستہ حالی اور استارو جیب ایبل پل کافی عرصہ سے زمین بوس ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ برف باری کے اس موسم میں یہ روڈ ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند ہونے اور یہاں پرجانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ تقریبا نوے ہزار گھرانے اس روڈ اورپل سے متاثر ہوئے ہیں۔انھوں نے منتخب نمائندگان چترال وضلعی انتظامیہ سے پر زوراپیل کی ہے کہ علاقے کی مجبوری کو مدنظر رکھ کر جیب ایبل پل کے کام کی نگرانی کی جائے اور سٹیل پل کا جلد بندوبست کیا جائے، بصورت دیگرجتنی قیمتی جانیں یہاں ضائع ہوئیں تو اسکی تمام تر ذمہ داری عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ 

ac mastuj visit torkhow bridge1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42694