Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کیلئے نئےدفتر کا افتتاح

شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ دن عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کے لئے نئے دفتر کا افتتاح ہو گیا ہے۔ دفتر کا افتتاح سید مسرت حسین ممبر صوبائی کونسل نے کی اور تقریب میں خدیجہ بی بی صوبائی نائب صدرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے عہداداران ،مشران ‘ اورخصوصا یوسی لیول کے نوجوانوں نے شرکت کیں۔

افتتاحی تقریب کا آغاز مولوی خان شرین نے تلاوت کلام پاک سے کی اورعابدحسین جان نے سٹیچ سکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔تقریب کے شرکاء کیساتھ خدیجہ بی بی ۔ سید مسرت حسین جان، سید عباس حسین جان،ضلعی نائب صدر غلام احد، سابق صدر تحصیل دروش بابو محمد عالم ، فضل الرحمٰن، شوکت جان، سعیداللہ اور شان محمد نے خطاب کیا۔

اس موقع پر دروش کے سیاسی و سماجی شخصیت صلاح الدین  طوفان نے مشران کی خصوصی دعوت پر بطور مہمان شرکت کی اور باچا خان کے نظرئے اور افکار پربھی روشنی ڈالی اور پی ڈی ایم کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کا اعادہ کیا۔     

تقریب میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ پارٹی کو نچلی سطح پر مستحکم اور خصوصاعوامی اور وورکرز کے مسائل حل کرنے کے لئے دفتر کا استعمال کیا جائے گا۔آخر میں مختلف علاقوں کے نوجوانوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے چترال کے لئے خدمات کا اعتراف کر کے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

anp drosh office inagurated3
anp drosh office inagurated2
anp drosh office inagurated4
anp drosh office inagurated5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42687