Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال، بونی آوی روڈ کی مرمت اپنی مدد آپ کے تحت مکمل

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سماجی خدمتگار گروپ آوی سماجی شخصیت اقبال عالم اور نوجون سوشل ورکر افگن رضا کے نگرانی میں بونی آوی روڈ اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کر کے مکمل کردی۔ بونی اوی روڈ عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے خراب اور ٹریفک کے لیے انتہائی دشوار ہوگئی تھی۔چند روز قبل سماجی شخصیت اقبال عالم اور نوجوان سوشل ورکر افگن رضاؔ کی کوششوں سے اوی کے رضاکار متحرک ہوئے۔ اور روڈ پر اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کا کام شروع کیا۔ اس میں ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو نے بولڈروزر فراہم کی اور ٹی۔ایم۔اے مستوج کلورٹ کے لیے پائپ مہایا کیا۔ اوی کے مخیر حضرات ڈروزر کے لیے تیل کا بندوبست کیا۔ اس طرح اوی بونی روڈ کو جذ بہ خدمت سے سر شارسماجی خدمتگار گروپ آوی مرمت کرکے ٹریفک کے لیے آسانیاں پیدا کی۔

یاد رہے کہ یہ روڈ بونی تا سنوغر کے لوگوں کے سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔ علاقے کے لوگ اقبال عالم اور افگن رضاؔ اور دوسرے رضاکاروں کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔ سماجی خدمتگار گروپ کے ساتھ تعاون کرنے پر اقبال عالم اور افگن رضاؔ ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو،ٹی۔ایم۔اے مستوج اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اور ائیندہ بھی علاقے میں رضاکارنہ خدمات انجام دینے کے جذبے کو فروع دینے کا تہیہ کیا۔

booni awi road rehabilated by selfhelp 3
booni awi road rehabilated by selfhelp 4
booni awi road rehabilated by selfhelp 5
booni awi road rehabilated by selfhelp 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42633