Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں پولو کھیل کی فروع کیلئے 11 پولو گراونڈز کی بحالی وتزین پرکام ہورہا ہے۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پولو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس کھیل کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے اب تک کوئی خاص کوشش نہیں کی گئی ۔ جس کی وجہ سے اس کھیل کے شایقین کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے ۔ کہ قیام پاکستان کے بعد اس کھیل کی بقا اور فروغ کیلئے موجودہ حکومت نے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ اور 14کروڑ روپے کی لاگت سے چترال کے گیارہ پولو گراونڈز کی بحالی و تزین پر کام ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے گذشتہ روز دروش پولوگراءونڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ پچھلی حکومتوں کا کھیلوں پر توجہ نہ ہونے کے برابر تھا ۔ جبکہ ہم نہ صرف پولو جیسے مقبول و معروف کھیل کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بلکہ دیگر کھیلوں کی ترقی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تاکہ ایک طرف سپورٹس سے وابستہ جوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے ۔ اور دوسری طرف شائقین کو صحت مند تفریح میسر آئیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولو کا کوئی آئین اب تک موجود نہیں تھا ۔ سابق ڈپٹی کمشنر تنویر احمد نے اس پر کام کرکے آئین بنایا ۔ اُس آئین کے مطابق آیندہ اقدامات ا ٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے چترال میں آٹم ٹورزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جس علاقے میں سمر ٹورزم کو ترقی دینے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے ہوں ، وہاں خزان اور سرمائی سیاحت کی بات کرنا بے معنی سی لگتی ہے ۔ موجودہ حکومت نے سیاحت کی ترقی کیلئے اقدامات کا آغاز کیا تھا ۔ لیکن بدقسمتی سے کوڈ 19نے سیاحت کو بہت نقصان پہنچا یا ۔ تاہم سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اپنی جگہ پر موجود ہیں ۔ جوں ہی کوڈ 19کی اس مشکل سے نکلیں گے ۔ اس سلسلے میں اقدامات کو تیز کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ مڈکلشٹ ٹورزم کیلئے بہت دلچسپ ایریا ہے ۔ جس سے سیاحت کو غیر معمولی فروغ ملے گا ۔ اس طرح چترال کے کئی علاقے بشمول کالاش ویلیز سیاحوں کی دلچسپی کے مقامات ہیں ۔ لیکن سیاحتی علاقوں سے وابستہ لوگوں کو بھی حکومت کے شانہ بشانہ سیاحت کی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جس میں ماحول کی صفائی ، بہتر اخلاق، اور ہسپٹالٹی کی تربیت شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش ویلیز کی ترقی کیلئے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس کے زیر نگرانی علاقے کی ترقی اور کالاش کلچر و رسومات کے تحفظ کے حوالے سے کام کئے جائیں گے ۔ اس کا بمبوریت میں باقاعدہ دفتر ہو گا ۔ اور 19گریڈ کا آفیسر اُس کا ڈائریکٹر اور دیگر اسٹاف ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جنجریت کوہ کو بھی دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے ۔ کیونکہ اس میں کالاش قبیلے کے صدیوں پرانی بہت سے باقیات موجود ہیں ۔ اور سیاحتی نقطہ نگاہ سے بھی یہ خوبصورت علاقہ کالاش ویلیز کے قریب ترین وادیوں میں شامل ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42626