Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری ملازم حکومتی بزنس سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پرشیئرنہیں کرسکےگا۔رولز میں ترمیم کی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973کی شق26کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز1987میں مزید ترمیم کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رول 34کے بعد درج ذیل نئے رولA 34- ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے معیار کے نام سے ترمیم کی جائے گی:۔


ترمیم کے مندرجات کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم حکومتی بزنس سے متعلق معلومات اور معاملات سوشل میڈیا پر شیئر/ استعمال نہیں کر سکے گا۔ جبکہ بہتر طر ز حکمرانی کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق عام عوام کو معلومات فراہم کرنے کیلئے ضرورت پڑنے پرمتعلقہ انتظامی سیکرٹری، اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ یا کمشنر کی باقاعدہ پیشگی منظوری سے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا سکے گا۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42560