
کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پراسسٹنٹ کمشنر مستوج کا دفتر ایک ہفتہ کیلئے بند کردیا گیا
اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا دفتر دفتری عملہ کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہفتے کے لئے sealed کردیا گیا۔۔ تحصیلدار مستوج ربنواز خان کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم نے contact tracing کے سلسلے میں جملہ دفتری عملہ کے ساتھ دو دن پہلے Covid-19 کا ٹیسٹ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں موصول شدہ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس بونی کے 4 سٹاف کا ٹیسٹ مثبت ایا اور ان سب کو گھروں میں isolate کیا گیا۔ اس طرح ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بونی آفس 7دنوں کے لئے sealed کردیا گیا۔ لہذا جملہ عوام کسی ایمرجنسی کام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر افس آج سے اگلے جمعہ تک sealed ہوگا۔
