Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوروناسے بچاؤ کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کیلئے مزید احکامات )SOPs)جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے کورونا وباء COVID19 سے بچاوٗ کیلئے صوبے کے تعلیمی اداروں میں عمل درآمد کیلئے معیاری ضابطہ کار(SOPs)سے متعلق سابقہ ہدایات کے ساتھ ساتھ مزید احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ جن پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تما م سکولوں کی انتظامیہ، سکول کی چھٹی کے وقت ہر کلاس کو مرحلہ وار چھٹی کی اجازت دے گی۔ تاکہ سکول چھٹی کے وقت طلباء کے ہجوم سے بچا سکے۔ اسی طرح تمام سکولوں کی انتظامیہ اپنے طلباء کے سکولوں سے گھر جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے استعمال کے دوران بھی کورونا COVID19سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔


شیئر کریں: