Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ٹی ایس کے آن لائن داخلے اور امید واروں کے مسائل…..ندیم سنگال

شیئر کریں:

حالیہ دنوں حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لئے اشتہار د ئیے گئے تھے جن کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور فارم بھرنا تھا علاوہ صوبے کے صرف ایک بینک میں فیس چالان جمع کرنا تھا جس کی وجہ سے بینکوں میں بھی نا ختم ہونے والی لائینیں دیکھنے کو ملیں۔ سب سے بڑھ کر بے روزگاری کے مارے افراد کے لئے مشکل آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں پیش آیا کیونکہ NTS ویب سائٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بیٹھ چکا تھا اور نوجوان پوری پوری راتیں جاگنے کے باوجود بھی مقررہ ٹائم فریم کے اندر فارم جمع کرنے سے محروم رہ جانے کا اندیشہ ہے۔NTS کمپنی کی جانب سے لوگوں کو ذلیل و خوار کرنے کا یہ کوئی نیا واقع تو نہیں ہے لیکن اس بار تو حد ہی ہو گئی۔ ملک کے اندر عوام کو سہولت اور سروس کے نام پر لوٹنے کا یہ لا متناہی سلسلہ کافی سالوں سے جاری و ساری ہے لیکن پتہ نہیں آخر کیا وجہ ہے کہ کسی فورم پرعوامی شکایات کی سنوائی کے بجائے اس ادارے کو کُھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ دونوں ہاتوں سے بے روزگاروں کو لوٹتا رہے اور لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے بجائےمجرمانہ لا پرواہی کرتا رہے۔ یہ سارا غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل حکومتی آشرباد کے بغیر ناممکن ہے کیونکہ آخر یہ ادارہ بھی حکومت کے کسی محکمے کو جواب دہ ہے۔ لیکن عوام کی تکلیف سے حکمرانوں کو کیا غرض ہے ۔
لہذا عوامی مشکلات کے تناظر میں NTSوالوں کے خدمت میں گزراش ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ کوئی حقدارانٹر نیٹ کی تکنیکی مسائل کی وجہ سے اپنے حق سے محروم نہ ہو جائے اور ازراہ کرم حبیب بینک جیسے مالیاتی ادارے کو بھی فیس جمع کرنے کی اجازت مل جانی چاہیے کیونکہ یہ بینک تقریبا ملک کے ہر چھوٹے بڑے علاقوں میں موجود ہے لوگوں کو فیس جمع کرنے کے سلسلے میں آسانی رہے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42443