Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔کمشنر ملاکنڈ

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے جلد از جلد مکمل کئے جائیں تاکہ علاقے میں معیار زندگی کی بہتری اور سماجی ترقی کو فرو غ مل سکیں انہوں نے قومی تعمیر کے ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ ہر منصوبے پر جاری کام کی کڑی نگرانی کریں اور پی سی ون سمیت سرکاری دستاویزات میں متعین شدہ معیار کو یقینی بنائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سوات ایکسپریس وے اور لواری ٹنل منصوبوں کے ذمہ داروں سمیت دوسرے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اور ہر منصوبے سے متعلق امور پر تفصیلی بحث ہوئی اجلاس کے دوران بعض منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے تجاویز بھی زیر غور آئیں جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے مختلف منصوبوں سے متعلق ہدایات بھی متعلقہ حکام کو پہنچائے گئے اور ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کئے گئے اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر مختلف مراحل میں عملی کام جاری ہے اور ہر منصوبہ اپنی مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔


شیئر کریں: