Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور، منشیات پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آلات تقسیم

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) انسداد منشیات مہم کو مزید موثر اور محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے INL کی جانب سے فراہم کردہ منشیات پکڑنے کے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آلات کی تقسیم، ہر طرح کے منشیات کے ڈیٹیکٹرز سمیت دیگر آلات اہلکاروں کے حوالے، جدید آلات پر ایک روزہ تربیت کا انعقادجدید ٹیکنالوجی کا استعمال موجودہ وقت میں ناگزیر ہے، اب وقت آگیا ہے کہ انسداد منشیات کی کاروائیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو بین الاقوامی معیار پر لارہے ہیں، جدید آلات کی فراہمی سے محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، آئی این ایل جیسے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے محکمہ ایکسائز کو بہتری کی طرف لیکر جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی محمود خان کے معاون خصوصی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید غازی غزن جمال نے ایکسائز اہلکاروں میں جدید ٹیکنالوجی کے آلات کی تقسیم کے دوران کیا۔ اس موقع ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سید فیاض علی شاہ، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول صلاح الدین، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر مسعود الحق،AETO نارکوٹکس کنٹرول و سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن سید نوید جمال، پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلجنس بیورو محمد اقبال خان، پانچوں ایکسائز تھانوں کے SHOs اور EIB سکواڈ انچارج بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ انسداد منشیات کیلئے INL (Bureau of International Narcotics & Law enforcement Affairs)محکمہ ایکسائز سے تعاون کررہی ہے، اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وقتا فوقتا مختلف جدید سامان فراہم کررہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ آج ہم نے INL کی جانب سے فراہم کردہ منشیات پکڑنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی آلات، موٹر سائیکلیں، بلٹ پروف جیکٹس، ہینڈ کف، ٹارچ، ڈیجیٹل سکیل وغیرہ ایکسائز کے پانچ تھانوں اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو میں تقسیم کئے جس سے نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو بین الاقوامی معیار پر لانے میں خاطرخواہ مدد ملے گی جبکہ جدید آلات کی فراہمی سے محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔ آئی این ایل جیسے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے محکمہ ایکسائز کو بہتری کی طرف لیکر جارہے ہیں۔ معاون خصوصی غزن جمال اور ڈایریکٹر جنرل ایکسائز فیاض علی شاہ نے اپنے پیغام میں INL کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا محکمہ انسداد منشیات کیلئے دن رات کاروائیوں میں مصروف رہتا ہے اور ہر طرح کے خطرات سے کھیل کر ملک و قوم کو منشیات کی لت سے پاک کرنے کیلئے ہمہ وقت فرائضی منصبی انجام دیتا ہے۔ آلات کی فراہمی کے بعد ائی این ایل کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں کی جدید آلات کے استعمال پر ایک روزہ تربیت کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان جدید آلات (Narcotics Detectors) (Narcotics Tracers) (video scopes) میں ہر قسم کی منشیات ڈھونڈنے اور پہچان کی صلاحیت موجود ہے، اس کے علاوہ یہ آلات آسانی سے گاڑیوں میں خفیہ خانوں میں منشیات کی فوری نشاندہی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے انسداد منشیات مہم اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

anti norcotics instruments distributed

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42411