Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وکلاء کی بہتری کیلئے کام کرنا میں اپنااعزاز سمجھتاہوں۔۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ بار روم چترال کا دورہ کیا۔اُنہوں نے بارروم کی تزائین وآرئیش کے کام کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں مشیر وزیر اعلیٰ کی طرف سے بار کے لئے 30لاکھ روپے کی گرانٹ دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے وزیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار میں آمد اور وکلاء کی بہتری کے لئے کام کرنا وہ اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دی ہے۔اُنہوں نے جلد وکلاء کی وفد کا وزیراعلیٰ سے ملاقات کراکر مزید مالی امداد دلوانے کا وعدہ کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور تحصیل بار دروش کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ بھی موجود تھیں۔وکلاء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور صاحب نادر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

wazir zada bar visit chitral3
wazir zada bar visit chitral2
wazir zada bar visit chitral

شیئر کریں: