Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے انفراسٹرکچرکی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ نے 539.29ملین روپےکی منظوری دیدی۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے وزیراعلیٰ محمودخان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے انکی درخواست پر چترال کیلئے 54 کروڑ کی منظوری دی ہے۔جوسیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچرکی بحالی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ چترال ٹائمز ڈات کا م سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سیلاب کے دوران اپر اور لوئرچترال کا دورہ کرکے انفراسٹرکچرکی بحالی کا وعدہ کیا تھا جس کا ایفاکرتے ہوئے آج 539.29ملین روپے کے سمری کی منظوری دی ہے.۔وزیرزادہ نے مذید کہا کہ مخالفین وزیراعلی کے دورے کے بعد واویلا مچارہے تھے کہ وزیراعلیٰ نے بیغیرکچھ دئے واپس چلے گئے جبکہ ہرایک کام کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق ہی کام سرانجام دئے جاتے ہیں ۔ انھوں نے مذید بتایا کہ اس سے پہلے روڈ سیکٹر کیبحالی کے کاموں کے لیے 11 کروڑ کی منظوری دے چکے ہیں۔

cm grant for chitral lower
cm grant for chitral lower2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
42348