Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کا ریسکیو۱۱۲۲اسٹیشن چترال کادورہ

شیئر کریں:

چترال(چتال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نےچترال میں قائم ریسکیو 1122 کے آفس اور سٹیشن کا دورہ کیا، ریسکیو 1122 لو ئر چترال آفس پہنچنے پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے ان کا استقبال کیا،


ایمرجینسی آفیسر ظفرالدین نے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ کو ریسکیو وہیکلز میں موجود آلات کے بارے میں بریفنگ دیا،


معاون خصوصی نے لوئر چترال میں قائم ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کا کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو روزمرہ کے ایمرجنسیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس موقعے پر وزیر ذادہ نے لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی قابل تعریف ہے ایک ایسا ادارہ جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے عوام کی مدد کے 24 گھنٹے تیار بلا تعصب اور بلا معاوضہ خدمات فراہم کر رہا ہے،
معاون خصوصی نے ریسکیو 1122 کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ .

wazir zada visits rescue1122 chitral office2
wazir zada visits rescue1122 chitral office4
wazir zada visits rescue1122 chitral office

شیئر کریں: