Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اساتذہ اپرچترال کے انتخابات مکمل، نورالھادی ناجی صدرمنتخنب

شیئر کریں:


اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) تنظیم اساتذہ چترال اپر کے سالانہ انتخابات مقامی گیسٹ ہاوس بونی میں زیر نگرانی صدر صوبہ خیر اللہ حواری خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر منعقد ہوئے۔جس کے مطابق نور الھادی ناجی پی ایس ایچ ٹی صدر، نورشاہد ین ایس سی ٹی نائب صدر، کرم الہٰی ایس ایس ٹی سیکرٹری تاج محمد خان ایس سی  ٹی جائنٹ سیکرٹری ، نور محمد خان ایسڈ ی ایم سکر ٹری مالیات ، محمد حیات خان سی ٹی سکر ٹری نشرواشاعت ، ریاض الرحمان اصغر سی ٹی ، مولانا عثمان منصوری ایس ایس ٹی اور محمد عمر ایس سی ٹی  ، ضلعی مجلس انتظامیہ کے ارکان منتخب ہوگئے ۔ جبکہ باہمی مشاور ت سے عبدالجاوید خان سی ٹی نگران شعبہ بہبود سکولز پروفیسر قاضی مظہر اللہ نگران شعبہ بہبود کالجز  ، مولانا اعجاز حسین اے ٹی نگران شعبہ تعلیم متاثرین ، ریاض الرحمان سی ٹی نگران شعبہ تعلیمی تحقیق، تاج محمد ایس سی ٹی نگران شعبہ خواتین اور نورالھادی ناجی نگران شعبہ افکار معلم مقرر کئے گئے ۔

اسی طرح تحصیل تور کھو کے لئے فضل الرحمن صدر، عبدالودود شاہ سیکر ٹری خواجہ نظام الدین سیکر ٹری مالیات ، تحصیل مستوج موڑ کھو کے لئے محمد عمر صدر ، محمد اکبر کان سکر ٹری اور نور محمد خان سکر ٹری مالیات منتخب کئے گئے ۔ بعد ازاں صدر  صوبہ نے منتخب ذمہ داران نے حلف لیا اور اپنی گفتگو میں کہا کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آپ تمام وسائل ذرائع اور صلاحیتیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے دشوار گذار علاقوں میں تنظیم اساتذہ کی دعوت کو پہنچانے کے لئے استعمال میں لائیں  اللہ تعالیٰ تنظیم اساتذہ پاکستان ، ملک کی بقاء اور اپنی برادری کی بلا امتیاز حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑے گی ۔

tanzeem assatiza upper chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
42337