Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال کے مخلتف دیہات میں گرم ملبوسات تقسیم

شیئر کریں:


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) معروف سماجی و مذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی چترال کے مختلف دیہات میں مستحقین افراد کے درمیان گرم لباس ، سوئیٹر وغیرہ بڑوں اور بچوں کے درمیان تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اب تک یارخون،بانگ بالاو پائین، کھوژ،ژوبو، شولکوچ،لاسپور اوی بونی زئیت مژگول واشیچ مہڑپ اور دیگر مختلف دیہات میں تقسیم کئے گئے اور کیلاش ویلی کے رمبور وادی میں مسلمان اور کیلاش کمیونیٹی کے بچوں اور بڑوں میں بھی گرم لباس تقسیم کئے گئے جب کہ تریچ بالا کے لئے سامان کی ترسیل جاری ہے اس کے علاوہ شہری علاقوں میں دوسرے مرحلے میں تقسیم کی جائے گی۔ نمائندہ خاص مولانا خلیق الزمان شاہی مسجد چترال کے مطابق بیس ہزار گرم لباس تقسیم کے لئے چترال پہنچ چکے تھے جن میں سے آدھا تقسیم ہو گیا باقی پر کام جاری ہے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ مزید گرم لباس،لحاف اور حسب سابق نادار اور مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کی جائے گی

qari faizullah relief for chitral 1 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42313