Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں گزشتہ رات سے بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ہفتے کی رات سے لوئرچترال کے مختلف مقامات میں وقفے وقفے سے بارش اور اپر چترال کے کئی مقامات میں برفباری ہوئی ہے۔ جوحالیہ سردیوں کی آمد کا باقاعدہ اعلان ہے ۔ بالائی چترال کے معروف وادی یارخون ، بروغل ، شندور جبکہ لوئر چترال کے لواری ٹنل ایریا ،گبور اور کالاش ویلیز کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے ۔ اور بارش و برفباری کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا ۔ جس سے گندم کی بوائی کیلئے پانی کی قلت کےشکار علاقوں موڑکہو ، سینگور ، اورغوچ ، سویر ، وارڈپ اور خیر آباد کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اور ساتھ بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہواہے ۔
جس کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔ اور لوگوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کر لیا ہے ۔ لیکن اشیاء خوردونوش کی طر ح کباڑی ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ اور لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔ سلنڈر گیس اور کوئلے کی قیمت میں ہو شربا اضافہ نے لوگوں کو اور بھی مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ بارش اور برفباری سے بالائی چترال میں آمدورفت متاثر ہو گیا ہے ۔ اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ برفباری سے اپر چترال میں درختوں ، پہاڑوں اور آراضی پر سفید چادر بچھ گئی ہے ۔

snow fall chitral5
snow fall chitral4
snow fall chitral

شیئر کریں: