Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوشٹ؛ استاد قاری عزیز اللہ ہزاروں آشکبارآنکھوں کے سامنے سپردخاک

شیئر کریں:

کوشٹ ( سیف الدین) استادالاساتذہ محترم قاری عزیز اللہ ایک عظیم استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اہم سیاسی و سماجی شخصیت اور اعلی اقدار کے مالک انسان تھے۔ استاد محترم گزشتہ دنوں پشاور میں انتقال کر گئے۔ یوں ہم ایک عظیم صفت انسان سے محروم ہو گئے۔ قاری عزیز اللہ کی بیشتر زندگی درس و تدریس میں گزری اور ان کی شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔ مزاج میں نرمی اور زبان کی مٹھاس کی وجہ سے آپ ہزاروں دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد آپ سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں ہر وقت آگے رہے۔ رکن جماعت اسلامی پھر مقامی امیر جماعت اسلامی کے حیثیت سے علاقے کی بہبود و ترقی کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔ استاد محترم کی تدفین ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں ان کی ابائی علاقہ کوشٹ موژدہ میں ہوئی۔
اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ امین۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42265