Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس، بلدیات ودیگر محکموں کیلئےامتحانات کی شیڈول کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

پشاور (چترا ل ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(بی پی ایس11)، محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(بی پی ایس17)، محکمہ آبپاشی میں ضلعدار(بی پی ایس15) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی میں مانیٹرنگ انسپکٹر (بی پی ایس14) اور محکمہ مال میں تحصیلدار /نائب تحصیلدار کی پوسٹوں کیلئے امتحانات/سکریننگ ٹیسٹ/قابلیتی ٹیسٹ24نومبر سے27نومبر2020تک منعقد کرنے اور مختلف محکموں میں سینئر سکیل سٹینو گرافر کیلئے پریکٹیکل ٹیسٹس یکم دسمبرسے4دسمبر2020 تک منعقد کرنے کے شیڈول کرنے کا اعلان کیا ہے۔امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پرجلد ہی اپ لوڈ کئیں جا ئینگے۔امید واراں اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ امتحانی مراکز کے ہمراہ امتحان کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے ڈاوٗن لوڈ کر سکتے ہیں۔امیدوار امتحان /قابلیتی ٹیسٹ کے حوالے سے کسی بھی معلومات کیلئے امتحان کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز:۔ 091-9212976/091-9214131-9212897-9213750-9213563(Ext No.105)پر رابطہ کر سکتے ہیں امیدواروں کو امتحان دینے کے دوران کورونا وائرس سے بچاوٗ کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ماسک نہ پہننے والے امیدواروں کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42229