Chitral Times

Dec 2, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں دل کے مریضوں کیلئے ECHOسنٹر کا افتتاح

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)  چترال شہر میں پہلی دفعہ پرائیویٹ سیکٹرمیں دل کے امراض کی تشخیص کیلئے ECHOسنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ شندور میڈیکل اینڈ سرجیکل سنٹرمیں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور بیرون ملک سے تربیت یافتہ رجسٹرڈ ٹیکنالوجسٹ کے زریعے ECHOٹیسٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں چترال کے سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کیں اور ECHOٹیسٹ کی چترال میں دستیابی کو خوش آئند قراردیا۔ جبکہ اس سے پہلے پرائیویٹ سیکٹر میں یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔ ڈاکٹرنورالاسلام نے گزشتہ دن باقاعدہ فیتہ کاٹ کر سنٹر کا افتتاح کیا۔ جبکہ ڈاکٹر ذاہد اور ڈاکٹر توکل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس سہولت کو چترال کیلئے ایک بہترین خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹیسٹ کیلئے لوگوں کو اب ڈاون ڈسٹرکٹ جانا نہیں پڑے گا

echo center chitral

شیئر کریں: