Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فخر انجگان اسلام الدین……….آز قلم ندیم حسین

شیئر کریں:

جناب اسلام الدین 1955 میں وادی انجگان گرم چشمہ کے خوبصورت گاؤں گجل میں پیدا ہوئے۔آپ نے اپنے گاؤں سے 1970 میں میٹرک نمایاں نمبروں سے پاس کیا میٹرک کا سرٹیفیکیٹ ہاتھ اتے ہی علم کی پیاس بجھانے کے واسطےاگلے منزل خوابوں کا شہر،شہر قائد کا روخ کیا۔ جہاں محنت اور لگن سے (بی اے)کی ڈگری اعلیٰ نمبروں سے پاس کر کے تعلیم کے میدان مین ایک اور نام اپنے نام کیا۔


تعلیمی میدان میں مسلسل کامیابی سے پھر بھی علم کے پیاس نہ بجھا سکی تو جامعہ کراچی میں سیاسیات میں داخلہ لیا۔کہتے ہیں کہ اگر نیت صاف ہو تو کائنات کا مالک بھی انسان کا ساتھ دیتا ہے۔1978 میں کراچی یونیورسٹی سے علم سیاست اعلی درجے میں پاس کر کےعلمی میدان میں ایک اور کامیابی کاجھنڈا گاڑ دیا۔1979 میں ملتان یونیورسٹی میں بطور لیکچرار سیاسیات بھرتی ہو گئے۔


اپنی قابلیت اور قدرت کے عطا کئے ہوئے صلاحیتوں کو ازمانے کیلئے (سی ایس ایس) کا امتحان دے دیا۔محنت رنگ لے ائی (سی ایس ایس) کا امتحان پاس کر کے ایک بار پھر علمی میدان میں ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ محبت اور مشک چھپائے نہیں جاتے ۔اس کے قابلیت کے چرچے چھپے نہیں۔اپنی قابلیت کے بناء پر صدر پاکستان کا اسپیچ رائٹر مقرر کیا گیا اور اپنی زمہ داریوں کو بخوبی انجام دیتا رہا۔ اور سن 2007ء میں مینسٹری اف انفارمیشن میں ڈاریکٹر انٹرنل پپلسیٹی مقرر کیا گیا۔جہان وہ اپنے ملازمت سے ریٹاریمنت تک اپنی خدمات انجام دیتا رہا۔


اسلام الدین صاحب کئی دفعہ ملک سے باہر بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔جو چترال کیلئے باعث فخر ہے۔ اسلام الدین کو جس جذبے سے اللہ نے نوازا ہے اج بھی اپنے علاقے مین علم جیسے نعمت کو پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔


ریٹائریمنٹ کے بعد اپنے ابائی گاؤں انجگان میں پامیر پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج گرم چشمہ میں بطور پرنسپل خدنات انجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالی انکو لمبی عمر اور صحت عطافرمائے۔ آمین


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
42170