Chitral Times

Oct 16, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن بجلی گھر میں لیبرورک 80فیصد مکمل ہوچکا ہے۔۔کنسلٹنٹ بریفنگ

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پاور ہاؤس ریشن کا دورہ کیا اور زیر تعمیر بجلی گھر میں کام کا جائزہ لیا۔ اوربجلی گھر کے کنسلٹنٹ سے ملاقات کی۔ جنھوں نے زیر تعمیر بجلی گھر میں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ان کے بقول بجلی گھر میں 80٪ لیبر اور دوسرے کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورک آرڈر کے مطابق روان مہینے کام مکمل ہونا تھا البتہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر ہوا اور اپروچ روڈ منقطع ہونے کی وجہ سے مٹریل وغیرہ کام والی جگہ پر نہیں پہنچا سکے اور پاور ہاؤس میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کی وجہ سے کافی ملبہ جمع ہوا اور ملبہ ہٹانے کا کام زور شور سے جاری ہے۔ انہون نے مذید بتایا کہ انشاء اللہ آنے والا ہارڈ سیزن ختم ہوتے ہی کام مکمل کرکے متعلقہ محکمہ کے حوالے کریں گے۔ اے،سی نے کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو مذید تیز کرنے کی ہدایات کی۔

reshun power house upper chitral
reshun power house2
reshun power house
reshun power house4

شیئر کریں: