Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین بارے اگاہی مہم کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) ڈی پی او چترال عبدالحئی خان (پی ایس پی ) کی ہدایت پر ٹریفک وارڈن ابرار احمدنے شہریوں میں ٹریفک آگاہی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئےٹریفک عملےکے ہمراہ اتالیق پُل پرآگاہی مہم کا اہتمام کیا۔جس میں مختلف مکاتب کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس شب و روز شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم اگر ہیلمٹ پہننے ،نابالغ بچوں کے گاڑی چلانے پر پابندی لگانے ،ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے، دوران سفراحتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے ہیں تو اس میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے ،ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں،شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے قوانین کا احترام کریں۔

ٹریفک وارڈن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ۔جس کیلئے ہر سطح پر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا جا رہا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی جارہی رہے گی۔ٹریفک وارڈن نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائکل ہر گز نہ دیں ۔ انھوں نے پریشر ہارن اور لیزر لائٹس کے استعمال کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کی بھی تنبہ کی۔

trafic police chitral awarness campaign2
trafic police chitral awarness campaign1

شیئر کریں: