Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

HBFC وزیر اعظم کے وژن کے مطابق بے گھرافرادکیلئے چھت کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔فیصل مراد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی چترال برانچ کا نئی تزئیں وارائش شدہ دفتر کا افتتاح پیر کے روز کمپنی کے گروپ ہیڈ بزنس اینڈ اپریشن فیصل مراد کے ہاتھوں ہوا جس میں ریجنل ہیڈ شاہ رضا، ایریا ہیڈ (نارتھ) نصر اللہ جان، ہیڈ پراپرٹی منیجمنٹ وسیم انور، برانچ منیجرچترال مبشر حسن، منیجر چترال محمد ضمیر اور اسسٹنٹ منیجرچترال بشارت علی ملوک ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں فیصل مراد نے کہاکہ ایچ بی ایف سی وزیر اعظم کی وژن کے مطابق بے گھر افرادکے لئے اپنا ٹھکانہ اورچھت فراہم کرنے کے لئے اپنے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے اور غیر ضروری دفتری پیچیدگیوں سے بچتے ہوئے قرضہ جات کے حصول کو یقینی بنانا ہے اور نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کی لانچنگ کے ساتھ ہاؤسنگ فنانس میں اس کمپنی کا کردار نئی شکل اختیار کرگئی ہے۔ مسٹر مراد نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان کے اس عظیم اور تاریخی ہاؤسنگ منصوبے کا حصہ بننے کی تیاریوں میں مصروف اور پیش پیش ہیں اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (NAPHDA)کے ساتھ قریبی تعلق کار قائم کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ HBFCملک کا سب سے قدیم اور بڑا ہاؤس فنانسنگ ادار ہ ہے جوکہ گھر خریدنے، تعمیر کرنے، تزئین وارائش کرنے اور دوسرے متعلقہ مقاصد کے لئے ضروری فنانس فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کمپنی کے ملک بھر میں 41شہروں میں واقع 51شاخیں خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے چترال برانچ کے عملے پر زور دیا کہ وہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر نئی دفتر کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا جس میں شہر کے معززیں اور کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے بھی کثیر تعدادمیں موجود تھے۔ نئی تزئیں وارائش کے عمل سے گزرنے والی یہ صوبے میں دوسری اور ملک بھر میں پانچواں شاخ بتایاجاتا ہے۔

hbfc chitral inaguration 3
hbfc chitral inaguration
hbfc chitral inaguration 1 1
hbfc chitral inaguration 4

شیئر کریں: