Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنگور کے مقام پر گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر،ایک نوجوان جان بحق جبکہ ایک زخمی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گاؤں سینگور کے مقام پر ٹویوٹا جیپ گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان عابد احمد ولد ظفر احمد ساکنہ شاہ میراندہ سنگور موقع پر جان بحق جبکہ ان کے ساتھی مصور احمد ولد غلام ساکنہ سنگور شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ چترال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد نے بتایاکہ ٹویوٹا گاڑی کو بکرآباد گاؤں کی رہائشی طاہر زمان ولد شیر زمان چلارہے تھے، جنہیں گاڑی سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42018