Chitral Times

May 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیکریٹری ہیلتھ امتیاز حسین شاہ کا اپر چترال کا دورہ,مختلف ہسپتالوں اورٹیسٹنگ لیبارٹریز کا معائنہ

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) امتیاز حسین شاہ سیکریٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا نے جمعرات کے روز اپر چترال کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نتیجے میں اپر چترال میں کورونا کے مثبت کیسسز کے ذیادہ ہونے کے امکانات کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا تھا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی، بونی میڈیکل سنٹر اور ایمرجنسی رسپانس سنٹر بونی کا دورہ کیا اور کورونا کے ٹیسٹنگ لیبارٹری، وینٹی لیٹرز اور دوسرے ضروری کیٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بونی میڈیکل سنٹر میں موجود کورونا ٹیسٹنگ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیسٹنگ کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک اور ٹیسٹنگ لیب بونی میڈیکل سنٹر کے لئے جلد سے جلد ایشو کردیا جائے گا جس سے ٹیسٹنگ کا عمل مذید تیز ہوگا۔ محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ڈی،ایچ،او اپر چترال نے سہولیات کے بارے انھیں اگاہ کیا۔ سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپر چترال کے لوگوں کے تکالیف سے آگاہ ہےاور آپ لوگوں کو بھر پور سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہون نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس جان لیوا مرض سے محفوظ رہیں۔

اس سے قبل لوئیر چترال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ایم ایس نے انھیں ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی ۔

secretary health kp upper chitral visit2
secretary health kp upper chitral visit
secretary health kp upper chitral visit1
secretary health kp upper chitral visit4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
41995