Chitral Times

Oct 17, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسافربردارگاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری، پشاور سے چترال فلائنگ کوچ کا کرایہ 431روپے مقرر

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کے جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کرتے ہوئے 104روپے سے103روپے کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے اندر چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچز /منی بسیں 1.18روپے، اے سی بسیں 1.38روپے،عام بسیں 1.03روپے اور لگژری بسیں 1.13روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 77روپے،اے سی بسیں 90روپے،عام بسیں 67روپے اور لگژر ی بسیں 73روپے کرایہ وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 230روپے،اے سی بسیں 269روپے،عام بسیں 201روپے اور لگژر ی بسیں 220روپے,ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 378روپے،اے سی بسیں 442روپے،عام بسیں 330روپے اور لگژر ی بسیں 362روپے,ہری پور تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 184روپے،اے سی بسیں 215روپے،عام بسیں 161روپے اور لگژر ی بسیں 176روپے,ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 230روپے،اے سی بسیں 269روپے،عام بسیں 201روپے اور لگژر ی بسیں 220روپے,مانسہرہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 261روپے،اے سی بسیں 305روپے،عام بسیں 228روپے اور لگژر ی بسیں 250روپے,مردان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 268روپے،اے سی بسیں 280روپے،عام بسیں 260روپے اور لگژر ی بسیں 266روپے,ملاکنڈ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 139روپے،اے سی بسیں 163روپے،عام بسیں 122روپے اور لگژر ی بسیں 133روپے,تیمر گرہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 209روپے،اے سی بسیں 244روپے،عام بسیں 182روپے اور لگژر ی بسیں 200روپے,مینگورہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 203روپے،اے سی بسیں 237روپے،عام بسیں 177روپے اور لگژر ی بسیں 194روپے,دیر تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 295روپے،اے سی بسیں 345روپے،عام بسیں 258روپے اور لگژر ی بسیں 283روپے,چترال تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 431روپے،اے سی بسیں 504روپے،عام بسیں 376روپے اور لگژر ی بسیں 412روپے اورچارسدہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 32روپے،اے سی بسیں 37روپے،عام بسیں 28روپے اور لگژر ی بسیں 31روپے جبکہ موجودہ پچاس فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں، نابینا/معذور (خصوصی)افراد اور60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے ہو گا۔اور اگر ائیر کنڈیشن گاڑیوں میں ائیر کنڈیشن کام نہیں کر رہا ہو تو پھر ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: