Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ صحت نے پیرا میڈیکس سروس رولز کی منظوری دیدی،اب گریڈ20 تک ترقی حاصل کرسکیں گے

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پیرا میڈیکس کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پیرا میڈیکس عملے کے لئے نئے سروس رولز کی منظوری دیدی۔جبکہ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ نئے سروس رولز کے تحت پیرا میڈیکس عملہ اب گریڈ 12تا 20 ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر روئیداد شاہ اور ضلع سوات کے صدر خورشید احمد نے پیرا میڈیکس کے لئے نئے سروس رولز کی منظوری پر وزیراعلیٰ محمود خان، صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور محکمہ صحت کے دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے سروس رولز کی منظوری سے پیرا میڈیکس عملے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے نئے سروس رولز کی منظوری کو موجودہ صوبائی حکومت کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پیرا میڈیکس عملے کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائے گا اور اس فیصلے سے سرکاری ہسپتالوں میں طبی خدمات کوبہتر بنانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41960