Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تار شیشی کوہ میں آتشزدگی، چار دکانیں جل کرخاکستر،لاکھوں کا نقصان

شیئر کریں:

دروش(نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل دروش کے وادی شیشی کوہ میں تار بازار میں آتشزدگی کی وجہ سے چار دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں جس سے دکان مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ منگل کے روز علی الصبح پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم اے دروش کے اہلکار فائر ٹینڈر لیکر تار پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔


درایں اثناء مقامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے متاثرین کے ساتھ مالی امداد کی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41935