Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم 6نومبرکوسوات میں ملاکنڈ ڈویژن کیلئے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کرینگے۔ڈاکٹرامجد

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) خبیرپختونخوا کے وزیرہاؤسنگ ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ وزیراعظم 6نومبر کو سوات میں صحت انصاف کارڈ کاباقاعدہ افتتاح کریں گے، تحریک انصاف نے الیکشن مہم کے دوران لوگوں سے جووعدہ کیاتھاوہ پوراکردیاہے، صوبہ خبیرپختونخوا برصغیر میں اپنی نوعیت کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں صحت انصاف کارڈ ایک عام آدمی کوان کے شناختی کارڈ کے ذریعے ملے گا۔ خاندان کے فرد5لاکھ روپے سے لیکر 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے، ہسپتال میں داخل مریض کومفت طبی سہولت فراہم کی جائیگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے 6نومبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سوات کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صوبہ خبیرپختونخوا میں شناختی کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کاباقاعدہ آغاز ملاکنڈڈویژن سے ہوگا جس کے لئے وزیراعظم عمران خان 6نومبرکوسوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے اور صحت انصاف کارڈ کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہرایک کا شناختی کارڈ ہی صحت انصاف کارڈ ہوگا۔ ان کو شناختی کارڈ کے ذریعے تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائینگی اور برصغیر کی سطح پر صوبہ خیبرپختونخوا اپنی نوعیت کا واحد صوبہ ہوگا جہاں شناختی کارڈ کے ذریعے لوگوں کو معیاری سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گذشتہ حکومت میں صوبہ خیبرپختونخوا میں 18لاکھ مستحق افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے گئے تھے جبکہ الیکشن کے دوران ہم نے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ عام لوگوں کو شناختی کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائیگی اورخاندان کاکوئی بھی فرد ہسپتال میں پانچ لاکھ روپے ے لیکردس لاکھ روپے تک مفت علاج حاصل کرسکے گا جبکہ داخل مریض پر ایک کروڑ روپے تک خرچ کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 6نومبر کو اس بڑے عوام دوست منصوبے کاافتتاح کریں گے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور خصوصاًپی کے 6کے کارکن 6نومبر کو گراسی گراؤنڈ میں ہونیوالے جلسہ میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔


شیئر کریں: