Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرئیت کے سامنے مین روڈ پر دو گاڑیوں کی آپس میں تصادم ، دو افراد زخمی

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چترال شہر سے چالیس کلو میٹر دور پرئیت گاوں کے بالمقابل مین چترال بونی روڈ پر پک اپ ڈاٹسن اور رافور گاڑی کی آپس میں ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پرئیت سے ایک رافور گاڑی نمبر AC1530 جسے ڈرائیور رحمت ولی چلا رہا تھا ۔محمد عجب خان کی فیملی کے افراد بہو زوجہ محمد صغیر جہان خان ان کے دو بچوں عمر سید تین سال اور سدرہ ثانی چار ماہ اورشراف الدین برادر عجب خان کو لے کر بروم اویر جا رہاتھا ۔ کہ پرئیت کے سامنے مین سڑک پر اور ٹیک کرنے کے دوران سامنے سے آنے والی خالی پک اپ گاڑی جو مرغیوں کی بونی ترسیل کے بعد واپس آرہی تھی جا ٹکرایا ۔ جس کے نتیجے میں پرئیت سے تعلق رکھنے والے خاندان کے دو افراد زخمی ہو گئے ۔تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سےباہر ہے ۔ جبکہ خاتون اور بچے سمیت رافور کا ڈرائیور اور پک اپ ڈرائیور اسرار بالکل محفوظ رہے ۔ تاہم دونوں گاڑیوں کو آپس میں زور دار تصادم کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

prayet accident chitral
prayet accident chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41823