Chitral Times

Jun 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس ایم بی ار کے اعلیٰ حکام نے چترال لینڈ سٹیلمنٹ میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔شہزادہ افتخارالدین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ وہ ایس ایم بی آر اور ریوینیوڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے چترال کے سٹیلمنٹ کے حوالے سے لوگوں کے خدشات اورمتنازعہ سٹیلمنٹ کے بارے میں انھیں اگاہ کیا۔ جس پر ایس ایم بی آر کے سینئر ممبر نے چترال سٹیلمنٹ کے حتمی تاریخ میں توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات کے بعد چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ملاقات میں چترال کے ریوینیو سٹاف کی ریگولرائزیشن کا مسئلہ بھی اُٹھایا گیا۔ جس پر ایس ایم بی آر حکام نے ریوینیوڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کوریگولرکرنے کی یقین کرائی جو پندرہ سال ملازمت کرنے کے بعد بھی غیریقینی کی صورت حال سے گزررہے ہیں۔


شہزادہ افتخار الدین نے مذید بتایا کہ ایس ایم بی آر کے اعلیٰ حکام کو چترال کے لوگوں میں سٹیلمنٹ کے بارے میں پائی جانے والی خدشات اور چترال میں آل پارٹیز پریس کانفرنس اور سابق ضلعی ناظم مغفرت شاہ کے زیرصدارت ہونے والے آل پارٹیز اجلاسوں میں لوگوں کے متفقہ قرار داد سے بھی انھیں اگاہ کیا۔


شہزادہ افتخار نے بتایا کہ انھوں نے ایم این اے چترال مولانا عبدولاکبرچترالی کی طرف سے سیٹلمنٹ کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی ایس ایم بی آر کے حکام کے ساتھ شیئر کیا۔ سابق این این اے نے چترال سے ایم پی ایز مولانا ہدایت الرحمن اور وزیرزادہ کی طرف سے اس حوالے سے اُٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بھی اپنی طرف سے چترال کی اس اہم مسئلہ کو متعلقہ حکام تک پہنچائے ہیں امید ہے کہ صوبائی حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کریگی۔


انھوں نے مذید بتایا کہ چترال کی موجودہ سیٹلمنٹ کے مطابق صرف 2.5 فیصد زمین چترال کے لوگوں کے نام کرکے باقی 97.5% زمینات حکومت کے کھاتے میں ڈالدئے گئے ہیں جوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے۔


شیئر کریں: