Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تشکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔امیراللہ خان صدرپیپلز پارٹی اپر چترال

شیئر کریں:

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کے ہیڈ کواٹر بونی میں گزشتہ روز ہونے والی پارٹی کی کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے تمام ورکرز، کارکنان، جیالوں اورخاص کر پروگرام ارگنا ئزنگ کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو مبارک باد پیشک کرتا ہوں کہ آپ سب کی انتھک محنت اور کوششوں سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں گرین لشٹ سے لیکر لاسپور اور یارخون تک، لوٹ اویر سے لیکر تریچ، کھوت اور ریچ تک پارٹی کے تمام کارکنان اور ورکرز کی محنت و کوشش شامل رہی۔اور خاص کر بونی کے ہمارے ورکرز اور پارٹی کے جیالے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی عظیم خدمات پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپر چترال کے دور دراز علاقوں سے آیے ہو ئیے اپنے بزرگوں جوانوں اور اپنی تمام بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے اس پروگرام میں خصوصی طورپر شرکت فرما کر پرگرام کو رونق بخشی۔ میں پی پی پی اپر چترال کے تمام عہدہ دران کی طرف سے بھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئیندبھی پارٹی کے لیے آپ کی خدمات حاصل رہیں گی۔ اس کے علاوہ میں اپنی بہن فضیلہ بی بی کو اپنے سات ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں اپنے دوست اور بونی کے نوجوان شخصیت جناب آصف رضا لال کو بھی اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ان کو اور انکے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

شکریہ کے ساتھ

آپکا مخلص
امیرللہ
صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال

ppp kp president upperchitral visit
ppp kp president chitral visit7

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41733