Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج شندور روڈاورچترال گرم چشمہ روڈ ٹینڈرہوچکے ہیں جلد کام شروع ہوگا۔ذولفی بخاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور نیشنل ٹورزم کوارڈینیشن بورڈ کے چیرمین زلفی بخاری نے کہا ہےکہ روڈ انفراسٹرکچر سیاحت کے لئے سب سے ذیادہ ضروری ہے اور چترال میں سڑکوں کی حالت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور کئی سڑکوں کو صوبوں سے وفاق کو منتقل کرکے نیشنل ہائی سے اتھارٹی کے تحویل میں دئیے گئے ہیں جن میں شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ شامل ہیں جبکہ سی پیک کے متبادل روٹ کو بھی چترال سے گزار جائے گا جبکہ مداک لشٹ ویلی کے لئے 70کلومیٹر روڈ کو انٹگریٹڈ زون کے منصوبے میں شامل کرکے ورلڈ بنک کی اس کی منظوری لی گئی ہے۔چترال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ چترال مستوج شندور روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ ٹینڈر ہوچکے ہیں ۔ بہت جلد دونوں منصوبوں پر کام عملی طور پر شروع کیا جائیگا۔ انھوں نے مذید کہا کہ چھوٹی سڑکوں کی تعمیر کیلئے وہ خود کوشش کریں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41723