Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر موجودہ حکومت میں ہو کر رہے گی۔۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال(محکم الدین ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیرزادہ نے کہا ہے ۔ کہ چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر موجودہ حکومت میں ہو کر رہے گی ۔ اس پراجیکٹ کا ریوائزڈ اسٹمیٹ بنا دیا گیا ہے ۔جس میں زمین کی قیمت کیلئے 2ارب دس کروڑ روپے کا تخمینہ رکھا گیا ہے ۔ جبکہ سابقہ اسٹمیٹ میں زمین کی قیمت کا تخمینہ بہت کم رکھا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ آ گئی ۔ اب ریوائزڈ اسٹمیٹ سے سڑک اپنے ابتدائی الائمنٹ کے مطابق تعمیر ہو سکے گی ۔ جس کی یقین دھانی وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر کی قیادت میں ایون کے عمائدین اور نمایندگان کے وفد کو کردی ہے ۔ تاہم ریوائزڈ اسٹمیٹ کی مختلف مراحل سے گزر کر منظوری تک چار پانچ مہینوں کاوقت درکار ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات و دیگر متعلقہ آفیسران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیرزادہ نے کہا ۔ کہ وفد نے منصوبے کے حوالے سے عوامی توقعات کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ۔ جس پر منسٹر نےفوری ایکشن لیتے ہوئے فون پر این ایچ اے کے چیرمین کو ہدایت کی ۔ بعد آزان وفد نے سنئیر ممبر پلاننگ کے ساتھ میٹنگ میں مسئلے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی کو اس روڈ کی تعمیر سے بہت دلچسپی ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ ہر میٹنگ میں وہ اس سڑک سے متعلق پیش رفت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔ اب زمین کی خریداری کیلئے اپروول لینے کے بعد تعمیر کا مرحلہ شروع ہوگا ۔ جس پر چار سے پانچ مہینے لگ سکتےہیں ۔ اس حوالے سے وزیر اعلی سے بھی دوبارہ میٹنگ درکار ہو گی ۔

وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ وفاقی منسٹر کمیونیکیشن مراد سعید نے کہا ہے ۔ کہ چترال بونی شندور روڈ اور چترال گرم چشمہ روڈ کی زمین کی خریداری کیلئے پراسس جاری ہے ۔ اور یہ منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ وفد کے ارکان نے ایم این اے مولانا عبدالاکبر کی کوششوں کو سراہا ۔ اور منسٹر کمیونیکیشن مراد سعید اور چیف منسٹر خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے ۔ کہ ایون کے عمائدین کا ایک وفد جس میں سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی ، سابق ناظم مجیب احمد ، شہزادہ مقصودالملک، معروف بزنس مین خیرالاعظم ، ممتاز سوشل ایکٹی وسٹ عنایت اللہ اسیر ، پی ٹی آئی لوکل رہنما (ر)صوبیدار فیاض احمد ، اور نوجوان سوشل ورکر عرفان علی معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ اور ایم این اے مولانا عبد الاکبر کی قیادت میں ابتدائی الائمنٹ کے مطابق سڑک کی تعمیر کو ممکن بنا کر ایون کے تمام دیہات کو یکسان فوائد پہنچانے کے سلسلے میں وفاقی منسٹر کمیونیکیشن مراد سعید سے گذشتہ روز ملاقات کی تھی

ayun delegation with minister murad saeed
wazir zada with ayun delegation

شیئر کریں: