Chitral Times

Oct 15, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سٹوڈنٹس ویلفئیرسوسائٹی کے صدر کا ذولفی بخاری سے ملاقات، مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) پریذیڈنٹ چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی اشتیاق احمد اکاش کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے چترال میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں چترال یونیورسٹی کے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر پریذیڈنٹ کے ہمراہ چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے دیگر ممبران بھی شریک تھے انھوں نے چترال یونیورسٹی کے لیے روڈ اور ٹرانسپورٹ کا مطالبہ کیا اور ان کو چترال یونیورسٹی میں جتنے بھی مسائل آج کل درپیش ہیں ان سے آگاہ کیا۔ زلفی بخاری نے چترال یونیورسٹی روڈ کی مرمت کیلئے خصوصی کوشش کرنے کا بھی وعدہ کیا۔


شیئر کریں: