
چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے وفدکا ذولفی بخاری کے ساتھ سڑکوں کی ابتر صورت حال پر تفصیلی نشست
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (روڈ آور ڈیمانڈ )کابینہ کے تمام اراکین چٸیرمین وقاض احمد کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر خاص زولفی بخاری سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران چترال میں روڈں کے ابتر صورت حال کے بارے میں تفصیلی نشست ہندوکش ہوٹل میں منعقد ہوا کابینہ کے ارکان میں چٸیرمیں وقاض احمد ۔واٸس چٸیرمین شبیر احمد صدر صابر احمد ۔ناٸب صدر مولانا اسرار الدین الہال .جنرل سیکٹری اشتیاق احمد اکاش ۔ڈپٹی سیکٹری شاکر احمد ۔انفارمیشن سیکٹری طاہر زمان ۔میڈیا کواڈنٹر CDM جنرل منیجر صابر اینڈ کو جمیشد احمد اور گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کی اسٹوڈنس کی شاہ کمال الدین ۔چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے شرکت کی ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر معزز مہمان کو چترال کی روڈوں کے حوالے سے بریفنگ چٸیرمیں وقاض احمد ایڈوکیٹ نے دی ۔جس کے بعد تمام اراکین اپنے اپنے ارإ معزز مہمان کو پیش کیے ۔معزز مہمان نے اراکین کے مطالبے پہ اعلان کیا کہ میں بحیثیت چترالی بن کر دونوں اضلاع میں اپنی بساط کے مطابق بہت جلد روڈوں پر عملی کام شروع کروا دونگا۔ انھوں نے چترال میں جتنے بھی لینک روڈ ہیں ان پر بھی بہت جلد عملی طور پر کام شروع کروانے کا بھی اعلان کیا ۔ مشیرخاص نے مزید کہا ۔کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں زیادہ تر وقت چترال میں رہ کر گزاروں لیکن مصروفیات مجھے اجازت نہیں دیتے ۔؎
ذولفی بخاری نے کہا کہ مجھے ایک ہفتے کا ٹاٸم دیا جاۓ تاکہ میں صوبائی حکومت کے متعلقہ افراد کی میٹنگ خاص کر چترال میں روڈوں کے حوالے سے بلاکر ایک ہفتے کے اندر نتیجہ سی ڈی ایم کے زریعے چترالی قوم کے سامنے رکھ لونگا ۔
انھوں نے مزید کہاکہ میں گورنمنٹ کے ساتھ ملکر چترال کے روڈوں کی مرمت کے کام کا خود مانیٹرنک کرونگا ۔ چٸیرمین وقاض احمد کے مطالبے پر تورکھو روڈ پر کام کو تیز کرکے تورکھو روڈ کو مکمل کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔اور اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ افسوس کا مقام ہیں کہ تورکھو روڈ جو 33 کلومیٹر 14 سالوں میں بھی ایک دوسرے سے کنیکٹ نہیں ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ تورکھو روڈ کی تعمیر میں جو کرپش ہوٸی ہے اس کا بھی باقاعدہ طور پر بہت جلد تحقیقات کا بھی عندیہ دیا ۔
ذولفی بخاری نے شہزادہ سیکندر الملک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چترال کے جوبھی مسائل یا مطالبات ہو وہ شہزادہ سیکندر الملک کے زریعے سے مجھے ملے گا ۔اس نے شہزادہ سیکندر الملک کو مخاطب کرکے کہا کہ اپ اسلام اباد میں رہتے ہیں اپ چترال کے مساٸل جب چاہیے جہان چاہیے مجھ سے مل کر مجھے بتا دےمیں خصوصی طور پر وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرکے تمام مساٸل کو اس کے سامنے اجاگر نہیں بلکہ حل کروادونگا ۔ذولفی بخاری کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کرنے پرصدر تجار یونین و چئئرمین وقاص احمد نے پوری چترالی قوم کی طرف سے شہزادہ سراج الملک کا شکریہ اداکیا ہے۔
اس سے قبل سی ڈی ایم کے اراکین نے ذولفی بخاری کو ائیرپورٹ سے ہوٹل جاتے ہوئے بھی راستے میں گاڑی سے اُتارکرسڑکوں کی ناگفتہ بہہ صورت حال سے انھیں اگاہ کیاتھا۔
دریں اثنا سی ڈی ایم کے چیئرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ذولفی بخاری نے چترال کا سفیر بن کرکام کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج نکلیں گے۔


