Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوام کو سستے داموں ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے انصاف سستے بازار کے قیام کی منظوری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) عوام کو سستے داموں ضروری اشیاء بشمول گندم/آٹے، سبزیوں، ٹماٹر،آلو،پیاز اوردیگر مقامی سطح پر پیدا ہونے والی اشیاء گھی، تیل، چینی، مرغیوں، دالوں، چاول اور پھلوں کی فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں انصاف سستے بازار کے قیام کی منظوری دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں پشاور میں 4، مردان 2، ملاکنڈ2،ہزارہ2، کوہاٹ2، بنوں 2اور ڈی آئی خان میں 2سستیبازار قائم کئے جائینگے۔ جبکہ اس سلسلے میں سستا بازار کے انتظامات اور اشیاء کی دستیابی کیلئے مختلف محکمے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ٹی ایم ایز/میونسپل ادارے، سٹالز کے قیام کیلئے انتظامات اور بازاروں کی صفائی وغیرہ کے انتظامات کرینگے۔ جبکہ محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹییاں اور فارم سروسزسنٹر زرعی پیداواری اشیاء کی کم قیمت پرفراہمی کو یقینی بنانے، محکمہ خوراک سرکاری سبسڈائز آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے محکمہ پولیس سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات، یو ٹیلٹی سٹورز، ضلعی انتظامیہ مختلف خوراک کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے، محکمہ ٹرانسپورٹ/ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات، ضلعی انتظامیہ، محکمہ خوراک، انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آفیسر ریگولیٹری سرگرمیوں، ضلعی انتظامیہ /محکمہ اطلاعات، وزیر اعلیٰ ای سی یو سستا بازار کیلئے کمیونیکیشن حکمت عملی(بینرز، پرنٹ اور سوشل میڈیا) کے ذریعے کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔ اس مقصد کیلئے درکار فنڈز حکومت جاری کریں گی۔ ہر سستا بازار 30دکانوں پر مشتمل ہو گا جن میں 15دکانیں ایک قطار اور انکے سامنے 15دکانیں دوسری قطار میں ہوگی۔ بازار میں بجلی، نکاسی، داخلی و خارجی راستے اور پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر بازار کو موٗثر طریقے سے فعال کرنے کیلئے پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کیساتھ مقامی طور پر مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں گے اور اس مقصد کیلئے ہر ڈپٹی کمشنر انصاف سستابازار منیجمنٹ کمیٹی جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے بھی شامل ہونگے کی تشکیل کیلئے اعلامیہ جاری کرینگے۔ اس امر کا اعلان محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: