Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ کمشنر ملاکنڈ

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیر صدارت کمیونٹی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ان کے دفتر سیدو شریف میں ڈویژنل پراگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فنانس سمیت سی ڈی ایل ڈی کے افسران اور انجینئرز نے شرکت کی تمام متعلقہ افسران نے کمشنر ملاکنڈ کو اپنے اپنے اضلاع میں تکمیل شدہ اور جاری کمیونٹی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں عوام کے مفاد کیلئے ضروری فیصلے کئے گئے کمشنر ملاکنڈ نے تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ افسران سمیت انجینئرز ترقیاتی کاموں کے بروقت معائنے کیا کریں اور ترقیاتی کاموں میں ناقص میڑیل کے استعمال کی اجازت بالکل نہ دیں جبکہ پی سی ون کے مطابق تمام جملہ کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ان میں معیار اور خوبصورتی کا خصوصی خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کوالٹی کے معیار پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غریب عوام کے پیسہ کا عوام پر خرچ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے افسران نہ خود کمیشن کھائیں اور نہ دوسروں کو کھانے دیں کیونکہ اس کا نقصان عوام کو بھگتنا پڑتا ہے جو ہم کسی صورت کرنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ تمام سی ڈی ایل ڈی کے پراجیکٹس میرٹ کی بنیاد پر ہونے چاہیئں اور فنڈز عوام کے مفاد پر خرچ ہونے چاہیئں انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ پراجیکٹ کے تحت شروع کردہ تمام ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41677