Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ضلعی ناظم مغفرت شاہ کی زلفی بخاری سے چترال میں ترقیاتی کاموں کے حوالےخصوصی ملاقات

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے بدھ کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخآری سے چترال میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور انہیں مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ سابق ضلع ناظم کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو تجویز پیش کیاگیا کہ چترال کی سوشیو اکنامک ڈیویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر ز کے بارے میں اسلام آباد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کیا جائے جس سے انہوں نے اتفاق کیا۔ انہوں نے چترال میں فائیو اسٹار ہوٹل پراجیکٹ شروع کرنے پر معروف بزنس مین انورامان اور ان کی اہلیہ نسرین امان کا چترال کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ عظیم منصوبہ چترال کی ترقی کے لئے نئی راہیں کھول دے گا۔

zulfi bukhari and zilla nazim maghfirat shah meeting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41666