Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں ودیگرسینئر رہنماؤں کا اپر اورلوئرچترال میں کنونشن سے خطاب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرانجینئرہمایون خان،جنر ل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی،نجم الدین خان،پی وائی او کے صدرسمی خان،ضلعی صدرسلیم خان اوردوسروں نے لوئرچترال میں ورکرکنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااورجانوں کا نذرانے دے کر ملک کی بقاء اور سا لمیت اور جمہوریت کوبچایاجبکہ عمران خان اپنے وعدوں پر یوٹرن لے کر اعزاز سمجھتے ہیں جو پیپلزپارٹی کی ریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کاواویلامچانے والے عمران نیازی کے باپ اکرم اللہ نیازی کوکرپشن کی کیس میں نوکری سے نکالا گیاتھااورکریشن کے خلاف بات کرناچورمچائے شورکے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت غربت ختم کرنے اور قرضے نہ لینے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آتی ہے مگر انہوں نے قرضوں انبار لگاکر اور غربت، مہنگائی اوربے روزگاری میں کئی گنا اضافہ کیاگیاہے۔ حکومت دو سال میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس وقت مہنگائی اوربیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔پی پی پی کے صوبائی رہنماوں نے کہاکہ 22نومبرکوپی ڈی ایم کاجلسہ پشاورمیں کرنے کافیصلہ کیاگیا جس کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے چترال سے ضلعی صدرسلیم خان،دیرسے نجم الدین خان اورملاکنڈسے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پشاورروانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے چترال شندور،چترال گرم چشمہ اورچترال بمبوریت روڈکوپی ایس ڈی پی سے نکال کرچترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجوانتہائی قابل مذمت ہے۔حکمرانوں کو اس امر کا احساس نہیں وہ آنکھیں بند کیئے مزیدعوام مخالف پالیسیاں بناتے چلے جا رہے ہیں،مہنگائی کے طوفان نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خور دو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔


اس سے ایک دن قبل اپرچترال کے ہیڈکواٹربونی میں ورکرکنویشن کاانعقاد کیاگیا جس میں صوبائی قیادت پارٹی ورکروں جوش خرورش اورجذبات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پارٹی کومزیدمضبوط بنانے کی ہدایت کی اس موقع پراپرچترال کے صدرامیراللہ خان،جنر ل سیکرٹری حمیدجلال،ڈاکٹریوسف ہاروں،انجینئرفضل ربی جان،سیدکوثرعلی شاہ،رحمت سلام لال، پرویزلال،شیرحسین اوردیگرسینئرعہدداروں نے اظہارخیال کیااورچترال کے روایت کوبرقراررکھتے ہوئے مہمانوں کوچترالی چغہ اورٹوپی پیش کی۔اپنے خطاب میں صوبائی صدرہمایون خان نے کہاکہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان آج تنہا ہے،موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی،ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری بڑھ گئی ہے عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔


پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمہوریت کی بحالی،پارلیمنٹ کی بالادستی،میڈیا کی آزادی،صاف وشفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

ppp kp president chitral visit1
ppp faisal kondi chitral visit
ppp kp president chitral visit najamuddin
ppp kp president chitral visit8
ppp president upper chitral amirullah
ppp president upper lower chitral saleem khan
ppp kp president chitral visit7
ppp kp president upperchitral visit 1
ppp kp president chitral visit13
ppp kp president chitral visit3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41644