Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادارہ ’روز’کی طرف سے انجینئرنگ کے ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیدیا گیا

شیئر کریں:

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ٹیلنٹڈ مگر کم وسائل کے حامل طلباء وطالبات کی مالی اعانت کرنے والا ادارہ ROSE کی طرف سے50ہزار روپے کا اسکالرشپ استارو تورکھو سے تعلق رکھنے والا قاضی خورشید احمد کو دیا گیا جو کہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں اوپن میرٹ پر سول انجینئرنگ میں داخلہ لے چکے ہیں۔ انہیں چیک دینے کی تقریب ڈی سی ہاؤس چترال میں منعقد ہوئی جہاں ڈی سی لویر چترال نویدِ احمد نے چیرمین روز ہدایت اللہ کی موجودگی میں انہیں چیک پیش کیا۔ ڈی سی نے ٹیلنٹڈ اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی پر ROSE کی کاوشوں کو سراہا۔ اس سے قبل اس تنظیم کی طرف سے یارخون سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کوالیکٹریکل انجینئرنگ میں اوپن میرٹ پر داخلہ لینے پر 50 ہزار روپے کا وظیفہ دیا گیا تھا جبکہ یہ ہونہار طالبہ نے GIKاور اسپیس یونیورسٹی میں بھی اوپن میرٹ پر آ گئی تھی مگر ROSEاسکالرشپ کی وجہ سے یو سی ٹی پشاور میں داخلہ لے لی۔ تقریب میں صدر بار چترال نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور عبید الرحمن بھی تقریب میں موجود تھے۔ دریں اثناء چیرمین روز ہدایت اللہ نے چترال کے تمام اہل ثروت اور مخیر حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ اس نیک کام میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے روز کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ اسے جاری وساری رکھا جاسکے اور صرف مالی استطاعت نہ رکھنے پر کوئی اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں۔


شیئر کریں: