Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی بربریت کے خلاف اپر چترال میں یوم سیاہ منایا گیا

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کے جبرو بربریت اور مظالم کےخلاف وزیر اعظم پاکستان، صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کےزیر نگرانی یوم سیاہ منایا گیا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے ذمہ داران ، محکمہ ایجوکیشن، پولیس اور ٹی ایم اے موڑکہو کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کیں۔

ریلی سے خطاب میں مقررین نے کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت اور انڈین افواج کے غاصبانہ اقدام، جبرو بربریت اور مظالم کی شدید الفاظ میں مزمت کیں اور اس جبر کے نتیجے میں شہید ہونے والے نہتے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس دوران ایک منٹ کے لئے ٹریفک اور نقل و حمل کو روک دیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اوریہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔لہذا ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ریلی کے احتتام پر گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اپر چترال کے محتلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نے تقاریریں پیش کیں۔ انہون نے اپنے تقاریر میں انڈین سامراج کو نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کیں۔ آخر میں پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کے ساتھ یہ پروگرام اپنے احتتام کو پہنچا۔

kashmir black day observed upper chitral1
kashmir black day observed upper chitral2
kashmir black day observed upper chitral4
kashmir black day observed upper chitral3

شیئر کریں: