Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور ہائی کورٹ کی حویلیاں میں گرکرتباہ ہونے والی طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ 45روز کے اندرپیش کرنیکی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )پشاورہائیکورٹ نے ہری پورمیں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے پی کے 661طیارے کے واقعہ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 45روز کے اندر اندرمکمل کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ اس حوالے سے رٹ پٹیشن نمٹادی گئی ۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دورکنی بنچ نے بیرسٹر اسد الملک کی وساطت سے دائرسابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین وغیرہ کی رٹ پر سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ متعلقہ طیارے میں سوارتمام جاں بحق مسافروں اورانکے لواحقین کو معاوضے سے متعلق معلومات سامنے لائی جائیں ۔ رٹ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات ، وجوہات کو سامنے لانے اورلواحقین کو معلومات دینے سے متعلق فریقین کیجانب سے تاخیر برتی گئی ہے ۔

دوسری جانب فریقین نے موقف اپنایا کہ انہیں انکوائری رپورٹ فائنل کرنے کیلئے وقت دیاجائے کیونکہ کویڈ19کیوجہ سے پروایزیں بند ہونے اور دیگر وجوہات کی بناءپر تحقیقات متاثر ہوئیں جبکہ واقعہ کے تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیاجاچکاہے۔ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے وفاقی حکومت اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی جانب سے ففتھ شیڈول آف کیرج بائی ائیرایکٹ 2012کے سیکشن 17اور21کے تحت اپنائے گئے موقف کو بھی مسترد کیا اوروفاقی حکومت اورپاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو پابند بنایاہے کہ وہ پی کے 661طیارے کے گرنے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کو 45دن کے اندر فائنل کرکے رپورٹ پیش کرے۔

واضح رہے کہ دسمبر2016میں چترال سے پرواز کرنے والی پی کے 661ہری پورکے مقام حویلیاں کے پہاڑی پرگر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں سوارتقربا47 مسافر بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
41520