Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمرا ن خان کے خلاف بی بی فوزیہ ہرجانہ کیس، عبد الطیف نے فریق بننے کی درخواست دیدی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنماء عبداللطیف نے فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔ ہفتے کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عبدالماجد خان کی عدالت میں ملک اجمل خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی جانے والے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چونکہ درخواست گزار سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ کی 2013کے انتخابات میں نامزدگی اور 2018کے سینٹ انتخابات کے موقع پر چترال میں پارٹی کی قیادت کر رہے تھے اس لئے اس کیس کے حوالے سے عدالت کو حقائق سے روشناس کرانے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے لہذا ان کو اس کیس میں بطور فریق شامل کیا جائے‘ یاد رہے کہ 2013کے انتخابات میں بی بی فوزیہ خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کے کوٹے پر پختونخوا اسمبلی کی رکن نامزد ہو ئی تھیں‘ 2018کے سینٹ انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف اور اس کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست کے بعد صوبائی اسمبلی کے 20سے زائد اراکین بشمول بی بی فوزیہ کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مخالف امیدواروں کو ووٹ دینے کی الزام میں پارٹی سے نکالا گیا تھا جس پر فوزیہ بی بی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا اس کیس کا ابھی فیصلہ ہونا باقی تھا کہ پارٹی کے دیرینہ کارکن جس نے چترال سے 2002سے 2018تک تین انتخابات میں بطور امیدوار قومی اسمبلی حصہ لیاتھا نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دیدی ہے۔

mpa bibi fouzia pti drosh porgram chitral 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
41516