
تحصیل مستوج کے ہائی سکولوں کے طلباء وطالبات کے مابین تقریری مقابلے
اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے سلسلے میں اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی ہدایت پر آج گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں تحصیل سطح پرطلباء اور طالبات میں تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کرائے گئے ۔جس میں تحصیل مستوج کے ہائی سکول کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے پرنسپل سید مظہر علی شاہ مہمان خصوصی اور وائس پرنسپل ہائی سکول بونی محمد اکرام نے صدارت کی۔اسٹیج کے فرائض استاد امتیازنے انجما دئے۔تلاوت کلام پاک سے اغازکیاگیا۔ اردو تقریری مقابلے میں ہائی سکول چوئینج کے سید عمر علی شاہ اؤل پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ انگریزی تقریر میں ہائی سکول بونی کے اقرا عادل رضا نے اول پوزیشن حاصل کی۔ مضمون نویسی انگریزی میں ہائی سکول بانگ کے حمیرہ اور اوردو مضمون نویسی میں ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کے سید مدثرالحسن شاہ سبقت لے گیے۔اگلا مقابلہ ضلعی سطح پر 27 آکتوبر کو ہائی سکول بونی میں منعقد ہوگا۔تقریب سے مہمان خصوصی۔ صدر مخفل کے علاوه ذاکر زخمی نے بھی خطاب کی اور مقابلے میں شریک طلباء وا طالبات کی کاوشوں پر انہیں داد دی۔




