
ڈی پی او چترال عبد الحی خان کے بیٹے کی چترال میں شادی تقریب
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ڈی پی او چترال عبدالحئی نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں شہر کے معززیں کے لئے اپنے بیٹے محمد ذیشان خان کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں سول اور فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔ محمد ذیشان خان کی شادی جغور کی معروف شخصیت معراج لال کی بیٹی سے جمعہ کے روز ہوئی تھی۔ چترال میں یہ پہلا دعوت ولیمہ تھا جسے غیر مقامی افسر نے اہتمام کیا تھا۔ ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔



