Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ کا دیر موٹروے تعمیر کرنے اورچترال روڈ وفاق سے تعمیر کرانے کیلئے کوششوں کا اعلان

شیئر کریں:

وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ اپر دیر،۔

چترال روڈ کو وفاقی حکومت یا سی پیک سے تعمیر کرنے کیلئے بھرپور کوششوں کا اعلان ۔

اپر دیر میں چھوٹی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 35 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان۔

. ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اپر دیر کو کیٹگری A میں اپگریڈ کرنے اور پاتراک چیک پوسٹ کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کا اعلان ۔

پاتراک تا کمراٹ روڈ کی تعمیر بھی “سیاحتی مقامات تک رسائی پروگرام” کے تحت تعمیر کرنے کا اعلان۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا ضلع اپر دیر کے علاقہ پاتراک کا دورہ۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی شخصیت گل ابراہیم کی پورے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔

شمولیتی جلسے سے وزیر اعلی محمود خان کاخطاب۔ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، محمود خان

اپوزیش جماعتیں تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، موجودہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے، وزیر اعلی۔

دیر موٹروے صوبائی حکومت کی طرف سے دیر کے عوام کے لیے تحفہ ہے ۔ علاقے میں سیاحتی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔ محمود خان

کیبل کار کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے، جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ دیر اپر میں صنعتوں کے فروغ کے لیے مقامی بجلی کم قیمت پر مہیا کی جائے گی۔ محمود خان

چھو ٹے بجلی گھر قائم کرنے کے لیے ایک ارب روپے منظور ہو چکے ہیں، جلد عملی کام شروع ہو جائے گا۔ محمود خان

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا مقصد این آر او ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔ محمود خان

تحریک انصاف کی بالادستی اور سزا و جزا کا نظام پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں ۔ محمود خان

cm kp mahmood khan upper dir visit1
cm kp mahmood khan upper dir visit2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41451